بھوپال : وزیر اعظم مودی سابق فوجیوں کی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے
بھوپال کے لال پریڈ گراونڈ پہنچے اور اسٹیج سے فوج کی تعریف کرتے ہوئے
پاکستان پر جم کر تنقید کی ۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہماری فوج
بولتی نہیں ، بلکہ کارروائی کرتی ہے۔وزیر اعظم مودی نے پروگرام میں موجود
سابق فوجیوں اور شہیدوں کے کنبوں کو سلام کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میری
خوش قسمتی ہے کہ اس اہم تاریخی موقع پر آپ سب کے درمیان اس ملک کے بہادر
جوانوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہمارے ملک میں جب فوج کا ہم تذکرہ کرتے ہیں ، تو اس کی زیادہ تر بحث ایک
ہی طور کی ہوتی ہے۔ یونیفارم، ہاتھ میں ہتھیار، آنکھوں میں شعلے، جیسے ہر
پل دشمن کی تلاش ہوں، کبھی کبھی یہ بھی
سوچئے کہ ہندوستان کی فوجی طاقت
انسانیت کی ایک بڑی مثال ہیں۔
کہیں بھی قدرتی آفات آئی ہو ، بدری ناتھ اور کیدار ناتھ میں قدرتی آفات
کے دوران جس طرح سے بہادر فوجیوں نے لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی زندگی داو
پر لگادیتے ہیں ۔'دو سال پہلے جب سری نگر میں پہلی مرتبہ شدید سیلاب آیا
،تو اس طرح کے مسئلے سے نمٹنا ایک حکومت کے لئے مشکل وقت تھا۔ مگر 'ملک نے
دیکھا کہ ہمارے جوان سرینگر کی وادیوں میں سیلاب متاثرین کو بچانے کے لئے
اپنی جان بھی خطرے میں ڈال رہے تھے اور جب وہ مصیبت میں پھنسے لوگوں کو
بچانے میں لگے تھے، تب میری فوج کی انسانیت دیکھئے کی کبھی انہوں نے یہ
نہیں سوچا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں ، جو ہم پر پتھراو کرتے ہیں ، آنکھ پھوڑ
دیتے ہیں اور سر پھوڑ دیتے ہیں۔